یہ نوجوان گتے سے حیرت انگیز لگژری کاریں اور موٹر سائیکلیں بنا سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 14 مارچ 2020 23:55

یہ نوجوان گتے سے حیرت انگیز لگژری کاریں اور موٹر سائیکلیں بنا سکتے ہیں

ویتنام کے چند نوجوانوں  کو گتے سے حیرت انگیز لگژری کاریں اور موٹرسائیکلیں بنانے پر  انٹرنیٹ پر کافی شہرت مل رہی ہے۔ یہ نوجوان گتے سے ایسی موٹرسائیکلیں اور کاریں بنا رہے ہیں، جنہیں سڑک پر چلایا جا سکتا ہے۔

یوٹیوب کے چینل NHET TV کو چلانے والے نوجوان  کباڑ دھاتوں، موٹرسائیکل یا گاڑیوں کےکچھ  پارٹس اور  گتوں سے  سٹرکوں پر چلنے کے قابل موٹر سائیکل یا   گاڑیاں بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس یوٹیوب چینل کے تین  لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر ہیں، جس کا مطلب ہے کہ  ناظرین  ان گتے کی کاروں اور موٹر سائیکلوں کو کافی پسند کر رہے ہیں۔یہ نوجوان گاڑی یا موٹر سائیکل بناتے ہوئے لگژری موٹرسائیکلوں یا  سپورٹس کاروں کو کاپی کرتے ہیں۔ اس یوٹیوب چینل کی چند ویڈیو کے ویوز  ہزاروں میں ہیں تو کچھ کے ویوز کئی ملین بھی ہیں۔اس چینل کے زیادہ تر سبسکرائبر ز کا تعلق ویتنام سے ہے لیکن  ان ویڈیوز کو دیکھنے والے ساری دنیا میں ہیں۔

ان نوجوانوں کے گتے سے کاریں یا موٹرسائیکلیں بنانے کا طریقہ آپ بھی دیکھیں۔



یہ نوجوان گتے سے حیرت انگیز لگژری کاریں اور موٹر سائیکلیں بنا سکتے ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu