بھارتی ریلوے کمپنی نے ٹریک سے ہاتھیوں کو ہٹانے کے لیے شہد کی مکھیوں کی آوازکا استعمال کرنا شروع کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 مارچ 2020 23:47

بھارتی ریلوے کمپنی نے  ٹریک سے ہاتھیوں کو ہٹانے کے لیے شہد کی مکھیوں کی آوازکا  استعمال کرنا شروع کر دیا
بھارتی ریلوے کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھنبھناتی ہوئی مکھیوں کی آوازیں ریکارڈ کی ہیں۔ وہ ان آوازوں کو  ٹریک پر سے ہاتھی بھگانے کے کے  استعمال کر رہے ہیں۔
نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کا کہنا ہے کہ انہوں نے مراد آباد ڈویژن میں ہنی بی ساؤنڈ سسٹم (Honey Bee Sound System) نصب  کیے ہیں۔  یہ سسٹم ریلوے لائن پر ایسی جگہوں پر نصب کیے گئے ہیں، جہاں  سے ہاتھی اکثر  ٹریک کے آر پار جاتے ہیں یا ٹریک کے قریب موجود رہتے ہیں۔

(جاری ہے)


حکام کا کہنا ہے کہ  جب بھی کوئی دیہاتی  ہاتھی کو ٹریک پر دیکھتا ہے وہ ریلوے  اسٹیشن پر  اطلاع کر دیتا ہے، جس کے بعد اسٹیشن سے ہی اس سسٹم کو چلا دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اسٹیشن سے گاڑی کے  آنے یا جانے کے وقت بھی اس سسٹم کو چلا دیا جاتا ہے۔ ہاتھی کو بھڑوں کے  کاٹنے سے بہت ڈر لگتا ہے یہی وجہ ہے  کہ وہ بھنبھناہٹ کی آواز سن کر  ٹریک سے ہٹ جاتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریلوں کی ٹکروں سے  ہاتھیوں کے مرنے کے  حادثات میں اضافے کے باعث اس سسٹم کو اپنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu