یہ کمپنی تلواروں جیسی اشیاء بناتی ہے تاکہ صارفین خود کو ہیرو محسوس کر سکیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 30 مارچ 2020 23:52

یہ کمپنی  تلواروں  جیسی  اشیاء بناتی ہے تاکہ صارفین خود کو ہیرو محسوس کر سکیں
بہت سے لوگوں کا دل کرتا ہے کہ وہ فلموں کے ہیرو کی طرح تلواریں چلائیں  لیکن بہت سی وجوہات کی بنا پر ہر شخص کی ایسی خواہش پوری نہیں ہوسکتی۔ تاہم دنیا میں ایک ایسی کمپنی بھی جو تلوار کی شکل کی اشیاء بناتی ہے تاکہ اُن کےصارفین خود کو ہیرو محسوس کر سکیں ۔
ہیروز آرمری ایک آن لائن کمپنی ہے  جو روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اشیا کو تلوار کی شکل میں بناتی ہے۔

اس کمپنی کی بنائی ہوئی تلوار نما چابی سے آپ اپنے گھر کا دروازہ کھول سکتے ہیں اور تلوار نما یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو کمپیوٹر میں بھی لگا سکتے ہیں۔
ہیروز آرمری کے بانی اور سی ای او  برائن ہرمنسن نے بتایا کہ  انہیں  یہ کمپنی بنانے کا خیال 2015 میں  دی فیلو شپ آف دی رنگ دیکھتے ہوئے آیا۔ برائن ایک کنسلٹنگ ایجنسی میں پراڈکٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتے تھے۔

(جاری ہے)

وہ اُن دنوں ایک ایسے کلائنٹ کے ساتھ کام کر رہے تھے جو کی سمارٹ کیطرح کا کیز آرگنائزر بنانا چاہتے تھے۔ سکرین پر تلوار دیکھ کر برائن کو بھی تلوار نما چابی بنانے کا خیال آیا۔ برائن کو کلائنٹ کے ساتھ اس خیال کو آگے بڑھانے میں کافی مشکل پیش آئی لیکن انہوں نے اس خیال پر اپنا الگ کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا۔
برائن نے پلے کک سٹارٹر پر 10 ڈیزائن کی چابیوں کے لیے فنڈز جمع کیے۔

اسکے بعد مزید 10 کے لیے جمع کیے۔ 2017 میں وہ تلوار نما چابیوں کے ساتھ ساتھ تلوار نما ٹائی کلپ، کف لنکس، یو ایس بی ڈرائیو اوربوتل اوپنرپیش کر چکے تھے۔ اب وہ  تلوار نما ٹائیاں بھی متعارف کراچکے ہیں۔کمپنی نے اپنا کاروبار کی آرمری کے نام سے شروع کیا تھا لیکن دوسری چیزوں کے پیش کرنے کے بعد  کمپنی کا نام بدل کر ہیروز آرمری کر دیا گیا۔ یہ کمپنی فلموں اور ویڈیوز گیمز میں دکھائے گئے ہتھیاروں کی بنیاد پر بھی چابیاں اور دوسری چیزیں ڈیزائن کرتی ہے۔
اس کمپنی کی بنائی ہوئی چند اشیاء آپ بھی دیکھیں۔





متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu