روسی کھلاڑی نے اپنے بستر کی گرد 100 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کر لی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 اپریل 2020 23:51

روسی کھلاڑی نے اپنے بستر کی گرد 100 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کر لی
ایک روسی کھلاڑی   9 ماہ سے ایک طویل دوڑ کی تیاری کر  رہے تھے۔ اس دوڑ کو کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران اپنی تیاری کو آزمانے کے لیے انہوں نے ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ انہوں نے اپنے بستر کے گرد دوڑ کر 100 کلومیٹر یا 62 میل طویل دوڑ مکمل کی ہے۔
دیمیتری یوکوخینی کا تعلق روس کےعلاقے  پریمورسکی کرائی  سے ہے۔

وہ 9 ماہ سے مراکش کے صحرا میں ہونے والی 155 میل  طویل دوڑ کی تیاری کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوڑ کو  کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔دیمتری نے بتایا کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی مہارت کو آزمانے کے لیے گھر میں ہی طویل دوڑ لگانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنے بستر کے گرد دوڑتے ہوئے 62 میل کا فاصلہ طے کر لیا۔ اپنی دوڑ کو وہ اپنی کلائی سے بندھے فٹ نیس بریسلٹ سے مانیٹر کر رہے تھے۔دیمتری دوڑ کے دوران ہر گھنٹہ بعد انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے اپنی کارکردگی بتاتے رہے۔دیمتری نے 62 میل کا فاصلہ 10 گھنٹے 19 منٹ میں طے کیا۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu