دل کی بیماری میں مبتلا 6 ماہ کی بچی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 27 اپریل 2020 23:55

دل کی بیماری میں مبتلا 6 ماہ کی بچی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
دل کی بیماری میں مبتلا ایک چھ ماہ کی بچی نے دو ہفتے آئسولیشن یونٹ میں گزارنے کے بعد  کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے، جسے ایک معجزہ قرار دیا جا رہا ہے۔
دی سن کے مطابق ایرن بیٹس کی پچھلے سال دسمبر میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ اس وقت اُن کی عمر صرف دو ماہ تھی۔ اپریل میں انہیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ انہیں لیور پول میں  الڈر ہے ہاسپیٹل لے جایا گیا۔


ایرن کے خاندان والوں نے اُن کی دوران علاج تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

(جاری ہے)

تصاویر میں ایرن کو آکسیجن مشین   کے ساتھ بہت سی ٹیوبز میں گھرے دکھایا گیا تھا۔
اتوار کو 6 ماہ کی ایرن کو  صحت مند قرار دے دیا گیا۔ ہسپتال کے عملے نے انہیں کووڈ-19  سے صحت یابی پر اعزاز کے ساتھ  دوسرے وارڈ میں منتقل کیا۔
ہسپتال کی انتظامیہ نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج ایرن  نے کووڈ-19 کو شکست دے دی ہے، ٹسٹ نیگیٹیو آنے کے بعد انہیں ہسپتال کی ٹیم نے گارڈ آف آنر پیش کیا ہے اور انہیں آئسولیشن یونٹ سے نکال لیا گیا ہے۔فیس بک پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق ایرن کے والد واین نے کہا کہ اُن کی بیٹی کی صحت اور مسکراہٹ بحال ہو گئی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu