اس پرتعیش میٹرس کی مالیت سوا چھ کروڑ روپے ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 3 مئی 2020 23:55

اس پرتعیش میٹرس کی مالیت  سوا چھ کروڑ روپے ہے

پرتعیش اشیا بنانے والی سوئیڈن کی کمپنی ہیسنز اور آرٹسٹ ڈیزائنر فیریس ریفولی نے  کینیڈا کے گلوکار ڈریک کے لیے ایک پرتعیش میٹرس بنایا ہے۔ گرینڈ ویویڈیئس نامی  اس میٹرس  کو  صرف امرا ہی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس پرتعیش میٹرس کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار ڈالر یا تقریباً سوا چھ کروڑ روپے ہے۔
اس ماہ آرکیٹیچرل ڈائجسٹ نے  کینیڈا کے گلوکار ڈریک کے 50 ہزار مربع فٹ کے گھر  کے بارے میں فیچر شائع کیا۔

اس فیچر میں جہاںاس گھر میں استعمال ہونے والی دیگر پرتعیش اشیا کے بارے میں بتایا گیا، وہاں  ایک ہاتھ سے بنے پرتعیش میٹرس کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
یہ میٹرس سوئیڈن کی کمپنی ہیسنز اور آرٹسٹ ڈیزائنر فیریس ریفولی کے اشتراک کا نتیجہ ہے۔ اس میٹرس کی سب سے قابل ذکر بات اس کا رنگ ہے۔

(جاری ہے)

یہ میٹرس سیاہ رنگ کا ہے۔ اس  میٹرس  کی تیاری میں تابنے کی رنگت کی سنہری دھات، رے مچھلی کی کھال اورگھوڑے کے بال استعمال کیے گئے ہیں۔

اس میٹرس کا وزن تقریباً آدھا ٹن یعنی 500 کلوگرام ہے۔اسے مکمل طور پر ہاتھ سے ہی بنایا گیا ہے۔اس میٹرس کے سپرنگ  اس پر سونے والے انسان کو تیرنے کا سا لطف دیتے ہیں۔ اس میٹرس کی تیاری پر 600 گھنٹے کا وقت لگا ہے۔کمپنی  ہر سال اس طرح کے 12 میٹرس بنائے گی۔ڈریک کا میٹرس فیکٹری سے نکلنے والا پہلا میٹرس ہے لیکن کمپنی اس طرح کے 9 میٹرس مزید بنا چکی ہے۔
اس کمپنی  کا بنایا ہوا اس سے سستا میٹرس ویویڈیئس کلاسک ہے، جس کی قیمت 1 لاکھ 90 ہزار ڈالر ہے۔ ویویڈیئس کلاسک کی تیاری میں بھی گھوڑے کے بال استعمال کیے جاتے ہیں ۔ اس کی تیاری پر 300 گھنٹے لگتے ہیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu