بلغارین خاتون نے اپنے ہونٹ قدرتی سائز سے 4 گنا زیادہ موٹے کر لیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 8 مئی 2020 23:44

بلغارین خاتون نے اپنے ہونٹ قدرتی سائز سے 4 گنا زیادہ موٹے کر لیے

22 سالہ اینڈریا ایمیلووا کا تعلق صوفیہ، بلغاریہ سے ہے۔ اُن کے ہونٹوں کی موٹائی عام لوگوں کے ہونٹوں سے چار گنا زیادہ ہے۔ اینڈریا کےہونٹ بھی پہلے عام لوگوں جیسے ہی تھے لیکن انہیں موٹے ہونٹوں کی شدید خواہش تھی۔ اپنے ہونٹوں کو موجودہ سائز میں لانے کے لیے انہوں نے ایک دو نہیں بلکہ پورے 20  لپ فلنگ انجکشن لگوائے ہیں۔
اینڈریا کو  “رئیل لائف باربی ” بھی کہا جاتا ہے۔

اپنے ہونٹوں کو موٹا کرنے کے لیے وہ اب تک ہزاروں ڈالر خرچ کر چکی ہیں لیکن اُن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہونٹوں کو مزید موٹا کرنا چاہتی ہیں۔اینڈریا کو یقین تو نہیں کہ اُن کےہونٹ دنیا میں سب انسانوں سے زیادہ موٹے ہیں لیکن انہیں یہ یقین ہے کہ  وہ سب سے  موٹے ہونٹوں والے چند انسانوں میں شامل ہیں۔
اینڈریا کا کہنا ہے کہ حد سے زیادہ موٹے ہونٹوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ منفی تبصرے بھی کرتے ہیں لیکن وہ ان کی پرواہ نہیں کرتیں کیونکہ اُن کا ماننا ہےکہ اس معاملے میں صرف اُن کی اپنی ذاتی رائے ہی حیثیت رکھتی ہے اور اُن کی رائے یہ ہے کہ انہیں اپنے ہونٹوں کو مزید موٹا کرنا ہے۔

(جاری ہے)


اینڈریا کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ انہیں موٹے ہونٹوں کے ساتھ پسند کرتے ہیں تو کچھ انہیں پتلے ہونٹوں کے ساتھ دیکھنا چاہتے   ہیں لیکن  اس کی  کوئی حیثیت نہیں ، وہ صرف دیکھتی ہیں کہ انہیں کیا پسند ہے۔
اینڈریا  کے انسٹاگرام پر 33ہزار فالورز ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ  اُن کے بہت سے فالورز ہر روز اُن کی تعریف کرتے ہیں۔



متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu