
کف لنکس کے 1925 جوڑوں کے مالک نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا
امین اکبر
منگل 16 فروری 2021
00:05

اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ذخیرے میں کف لنکس کے 1925 جوڑے ہیں۔ اسی وجہ سے اُن کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس ریکارڈ کی تصدیق کے لیے دو سال کا عرصہ لگا ہے۔
اورنج ویل میں فیتھ ویسلیان چرچ کے پاسٹر کارل مولٹن نے بتایا کہ انہیں اس ریکارڈ کی درخواست جمع کرانے کے دو سال بعد گینیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے سرٹیفیکیٹ ملا ہے، جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر دنیا میں کف لنکس کے سب سے بڑے ذخیرے کے مالک ہیں۔
کارل نے بتایا کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے کا عمل اُن کی توقع سے زیادہ مشکل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گینیز ورلڈ ریکارڈ کو صرف خط اور تصویریں بھیجنے جتنا آسان نہیں تھا۔ کارل نے بتایا کہ انہیں سب سے پہلے ایک جیولر کو بلا کر سارے کف لنکس کی گنتی کرانی پڑی۔
(جاری ہے)
اس کے بعد ٹاؤن کے میئر آئے اور انہوں نے بھی تمام کف لنکس گن کر تعداد پر دستخط کیے۔
سب سے مشکل مرحلہ وہ تھا جب کارل کو ہر ایک کف لنک کی تفصیل لکھنی پڑی۔کارل نے بتایا کہ وہ سات سالوں سے کف لنکس جمع کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دن اُن کی بیٹی نے گوگل پر کف لنکس کے سب سے بڑے ذخیرے کے ریکارڈ کے بارے میں سرچ کیا اور انہیں بتایا کہ وہ اس ریکارڈ کو توڑنے کے قریب ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے ریکارڈ بنانے کے لیے کف لنکس جمع کرنے شروع کر دئیے۔ کارل کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے ذخیرے کو مکمل سمجھتے ہیں۔ کارل نے بتایا کہ انہوں ایک اور شخص کے ذخیرے کے 550 کف لنکس بھی خریدے ہیں،اس وقت اُن کے پاس 3 ہزار کے قریب کف لنکس ہیں۔
دلچسپ و عجیب خبریں
-
عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے 15 مئی کو نائب صدر مریم نواز کا پرتپاک استقبال کرکے تاریخ رقم کریں گے۔چوہدری ندیم اختر
-
ماہرین کی کاشتکاروں کو سونف کے پودے ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی ہدایت
-
فروٹ فلائی کا حملہ ترشادہ پھلوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے ، ماہرین زراعت
-
کپاس کے کاشتکاروں کو پہلی آبپاشی بیجائی کے 30سے 35دن بعد کرنے کی ہدایت
-
محکمہ زراعت نے جوار کی ترقی دادہ اقسام کی کاشت کیلئے ہلکی کلراٹھی زمینوں کو بھی موزوں قرار دیدیا
-
جاپان میں کھانے کیلئے دی جانیوالی مچھلی اچانک زندہ ہوگئی
-
نیوزی لینڈ میں شارک کا عجیب و غریب بچہ دریافت
-
بعض وھیل ساتھی کی تلاش میں 6000 کلومیٹر کا سفر بھی کرتی ہیں،تحقیق
-
برطانیہ،صرف30ڈالر میں خریدی گئی تصویر ایک کروڑ ڈالر کی نکلی
-
سوئٹزرلینڈ کے شیف کا چاکلیٹ سے بنا خونخوار چیتا سوشل میڈیا پروائرل
-
لبنانی فوجی نے منگیتر کے دانتوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کو قتل کر دیا
-
امریکی شہری کتے کو بچانے کے لیے جنگلی ریچھ سے لڑ پڑا، ویڈیو وائرل
-
کاشتکارمختلف فصلات کی برداشت کے بعد فصل ذخیرہ کرنے سے قبل گودام کی اچھی طرح صفائی کروالیں،محکمہ زراعت
-
خاتون کے سر پر تھوکنے پر بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ نے معافی مانگ لی
-
اسپین ،کورونا ویکسین سے بچانے کیلئے ماں نے بیٹوں کو اغوا کرلیا
-
آسٹریلوی تاجر روبوٹ خاتون سے شادی کا خواہشمند
-
مورنے ساتھی کے مرنے کے بعد بھی ساتھ نہ چھوڑا، ویڈیو وائرل
-
امریکا، وفا دار کتیا پولیس کو حادثے کے شکار اپنے مالک تک لے گئی
-
سرگودھا ‘کسان اتحاد فورم نے نہری پانی کی قلت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے 8 دسمبر کو کسان کنونشن کا اعلان کر دیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحا ل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.