،سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی آرچری چیمپئن شپ 6اگست کو بھوربن سٹیڈیم مری میں ہوگی

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی ہونگے،کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ بھی شریک ہوں گے جشن آزادی آرچری چیمپئن شپ میں پنجاب کے 9ڈویژنز کے مردوخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

بدھ 4 اگست 2021 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کے حوالے سے جشن آزادی آرچری چیمپئن شپ (مردوخواتین ) 6اور 7اگست کو بھوربن سٹیڈیم مری میں ہورہی ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور رنگا رنگ تقریب میں چیمپئن شپ کا افتتاح کریں گے،کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ بھی تقریب میں شریک ہوں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جشن آزادی آرچری چیمپئن شپ میں پنجاب کے 9ڈویژنز کے مردوخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپئن شپ میں 70میٹر کے انفرادی اور 30میٹر کے ٹیم ایونٹ کے مقابلے ہونگے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ جشن آزادی آرچری چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی منظرفرید شاہ نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، مقامی لوگوں میں چیمپئن شپ کے انعقاد کے حوالے سے بہت جوش وخروش پایا جارہا ہے، کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu