بھارت کی انٹر پاس وزیر تعلیم۔۔ جسے ڈگری دیکھنی بھی نہیں آتی

منگل 12 اگست 2014 19:27

بھارت کی انٹر پاس وزیر تعلیم۔۔ جسے ڈگری دیکھنی بھی نہیں آتی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) بھارت کی انٹر پاس وزیر تعلیم سرٹیفکیٹ اور ڈگری کے درمیان تمیز کرنے کی صلاحیت سے بھی عاری نکلی۔یہ دلچسپ انکشاف گزشتہ ہفتے کو ایک کانفرنس کے دوران اس وقت ہوا جب ہندوستان کی مرکزی وزیر تعلیم و انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ انھوں نے تو امریکی یونیورسٹی یالے سے ڈگری حاصل کررکھی ہے جس کے بعد یہ دعویٰ ملک بھر میں مذاق کا موضوع بن گیا۔

(جاری ہے)

سمرتی ایرانی نے کہاکہ میرے پاس یالے کی ڈگری ہے جس کو دکھا کر میں ثابت کروں گی کس طرح یالے نے میری قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے تاہم اصل حقیقت اس وقت کھلی جب کانگریس پارٹی کی ترجمان پریانکا چتراویدی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں بتایا کہ سمرتی ایرانی جس ڈگری کا دعویٰ کررہی ہیں وہ درحقیقت ایک سرٹیفکیٹ ہے جو یالے یونیورسٹی نے 2013ء میں چھ روزہ لیڈرشپ پروگرام میں شرکت پر ہندوستانی اراکین پارلیمنٹ کے گیارہ افراد پر مشتمل گروپ کو دیا تھا اس ٹویٹ کے بعد سمرتی کا دعویٰ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا اور ٹوئیٹر پر یہ بھارت میں سب سے زیادہ زیربحث موضوعات پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu