سڈنی ہوائی اڈے پر پولیس بارود سے بھرا بیگ بھول گئی،

خطرناک مواد پر مبنی بیگ چار ہفتوں بعد ایک خاتون لے گئی ،تحقیقات شروع

جمعہ 12 ستمبر 2014 20:27

سڈنی ہوائی اڈے پر پولیس بارود سے بھرا بیگ بھول گئی،

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی کی پولیس شہر کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بارود سے بھرا ایک بیگ چھوڑنے کے بعد چار ہفتے تک بھول گئی جس پر پولیس کو معذرت کرنا پڑی ہے۔ دھماکا خیز مواد سے بھرا ایک بیگ تفتیشی کتوں کی تربیت کے لیے ہوائی اڈے لایا گیا تھا لیکن پولیس اسے واپس لے جانا بھول گئی تھی،غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایک خاتون مسافر غلطی سے اپنے سفری بیگ کے بجائے ہوائی اڈے پر اس کے مشابہ بارود سے بھرا بیگ اپنے گھر لے گئی اور گھر جا کر کھولنے پر معلوم ہوا کہ اس میں پلاسٹک کے تھیلوں میں 230 گرام بارود موجود ہے۔

خاتون نے سڈنی سے 150 کلومیٹر دور سینوک شہر کی مقامی پولیس کو اطلاع دی جس نے دھماکہ خیز مواد سے بھرا بیک واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد وفاقی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست کو انہوں نے سڈنی کے ہوائی اڈے کے اندر ایک بارودی سے بھرا ایک بیگ تفتیشی کتوں کی ٹریننگ کے لیے چھوڑا تھا، تاہم اس میں موجود دھماکا خیز مواد کے پھٹنے کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔ہوائی اڈے کے پولیس چیف وائن یوشہورن کا کہناتھا کہ دھماکا خیز مواد والا بیگ دانستہ طور پر ہوائی اڈے پر نہیں چھوڑا گیا بلکہ غلطی سے رہ گیا تھا تاہم متعلقہ حکام نے اس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu