بھارت میں شادی سے پہلے دلہادلہن کی جاسوسی کے لیے نجی کمپنیاں سرگرم، 3000فیس لیکر جاسوس ایجنسیاں لوگوں کے ماضی، آمدن وغیرہ کی معلومات فراہم کرتی ہیں،رپورٹ

پیر 22 ستمبر 2014 22:12

بھارت میں شادی سے پہلے دلہادلہن کی جاسوسی کے لیے نجی کمپنیاں سرگرم، 3000فیس لیکر جاسوس ایجنسیاں لوگوں کے ماضی، آمدن وغیرہ کی معلومات فراہم کرتی ہیں،رپورٹ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں شادی سے قبل خاندان ہونے والے دولہا اور دلہن کی جانچ پڑتال کے لیے نجی جاسوس کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں اوراس مقصد کے لیے شادی سے پہلے والی جاسوسی کی فیس 3000جبکہ شادی کے بعد جاسوسی کی فیس اس سے بھی زیادہ ہے ،بھارتی میڈیانے گزشتہ روز اپنی ایک رپورٹ میں دلچسپ اطلاع دی کہ بھارت میں شادی سے پہلے فریقین کی جاسوسی کرنے والے ایجنسیوں کی بہتات ہے اور یہ لوگوں کے ماضی کے تعلقات، آمدن اور خاندانی پس منظر سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں،53 سالہ تارالیکا لاہیری نے یہ پیشہ 1987 میں اپنایا۔

(جاری ہے)

کسی باقاعدہ تربیت کے بنا ہی انھوں نے بیشتر صلاحیت اپنی ملازمت کے دوران حاصل کی،تارالیکا کے بقول زیادہ تر معاملات میں لوگوں کا مقصد معاوضے میں کمی کروانا یا بچوں کی حوالگی ہوتا ہے لیکن عدالت کو ٹھوس شواہد چاہیے ہوتے ہیں,تحقیقات کے لیے آنے والے معاملات کے لیے فیسز کا تعین ان کی نوعیت کے حساب سے ہوتا ہے۔ تارالیکا کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے کروائی جانے والے تحقیقات کی فیس 30000روپے جبکہ شادی کے بعد کروائی جانے والی تحقیقات کی فیس نسبتا زیادہ ہوتی ہے کیونکہ اس میں زیادہ شواہد اکھٹے کرنا ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu