ایپل نے فن لینڈکی وزیراعظم کورونے پرمجبورکردیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 18:58

ایپل نے فن لینڈکی وزیراعظم کورونے پرمجبورکردیا

ہیلسنکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) نوکیا اور موٹرولا جیسی کمپنیوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والے یورپی ملک فن لینڈ کے وزیر اعظم نے کہاہے کہ امریکی کمپنی ایپل کا آئی فون ان کے ملک کی معیشت کو لے ڈوبا ہے۔ نوکیا موبائل فون ہینڈ سیٹ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی رہی ہے اور موٹرولا بھی ایک وقت پر طاقتور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شمار ہوتی تھی۔

(جاری ہے)

ان دونوں کمپنیوں کا تعلق فن لینڈ سے ہے اور یہ ہز سال اس ملک کے لئے اربوں ڈالر کا منافع کما رہی تھیں۔ حالیہ سالوں میں ایپل کے آئی فون اور آئی پیڈ کی بے پناہ مقبولیت نے نوکیا اور موٹرولا کی مارکیٹ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ وزیر اعظم الیگزینڈر سٹب کا کہناتھا کہ آئی فون کی وجہ سے نوکیا اور موٹرولا کو نقصان پہنچا اور آئی پیڈ کی وجہ سے ملک کی کاغذ کی صنعت متاثر ہوئی اور کریڈٹ ریٹنگ AAA سے کم ہو کر AA+ ہو گئی۔ تاہم وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا ملک جلد ہی ان مسائل کو کامیابی میں بدل دے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu