چھت پر برف کیوں نہیں؟ پولیس نے کر ڈالی کاروائی

اتوار 15 فروری 2015 12:55

چھت پر برف کیوں نہیں؟ پولیس نے کر ڈالی کاروائی

ہارلیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15فروری۔2015ء) ہارلیم، نیدرلینڈ میں برف باری کے بعد سب گھروں کی چھتوں پر برف تھی سوائے ایک گھر کے۔ اسی بات سے مشکوک ہو کر پولیس نے اس مکان پر چھاپہ مارا تووہاں ماریجوانا(marijuana) کا فارم تھا۔ مکان کے رہنے والے ماریجوانا کے پودوں کے لیے گھر کو گرم رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

اسی گرمائش سے مکان کے چھت کی برف پگھل گئی، جو پولیس کے شک کا باعث بنی۔ نیدر لینڈ میں ماریجوانا کے پودوں کو قانونی طور پر کاشت کیا جا سکتا ہے، مگر قانوناً ایک گھر میں صرف پانچ پودے کاشت کیے جا سکتے ہیں۔ نیدرلینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے ہمسایوں میں ہونے والی کسی بھی طرح کی مشکوک بات کی اطلاع ضرور پولیس کو دیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu