پہلے کون مرے گا؟ لگی ایک ملین ڈالر کی شرط

منگل 24 فروری 2015 12:46

پہلے کون مرے گا؟ لگی ایک ملین ڈالر کی شرط

۔ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری 2015ء) ڈاکٹروں اور ادویات کے بھروسے پر لمبے عرصے تک زندہ رہنے کے دعوے کوئی نئی بات نہیں۔ مائیکل جیکسن بھی ڈیڑھ سو سال زندہ رہنے کا خواہش مند تھا مگر پچاس میں ہی چل بسا۔ بہت سی کمپنیاں عمر لمبی کرنے کے لیے یا کم عمر نظر آنے کے لیے ادویات بناتی ہیں۔اپنی ادویات پر اتنا بھروسہ کسی کو نہ ہوتا ہو گا جتنا ان ڈاکٹروں کو ہے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کے دیمتری کامنسکیو (Dmitry Kaminskiy) اورڈاکٹر ایلکس زاورونکیو(Dr. Alex Zhavoronkov) نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں کہ دیکھتے ہیں پہلے کون مرے گا۔ اس معاہدے کی شرائط میں جو شرطیں ہیں اُن میں لکھا گیا ہے کہ جو بھی شخص دوسرے سے پہلے مرے گا تو ایک کمپنی میں موجود ایک ملین ڈالر کا حصہ زندہ رہنے والے شخص کو منتقل ہو جائے گا۔ کوئی بھی فریق دوسرے فریق کو قتل کرنے کی کوشش نہ کرے گا۔ دیمتری کامنسکیو کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ بل گیٹس، ایلون مسک اور مارک زکربرگ سے بھی لمبی زندگی کی شرط لگائے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu