مجرم منشیات نگل گیا، پولیس کو 23 دن انتظار کرنا پڑا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 14 مئی 2015 11:56

مجرم منشیات نگل گیا، پولیس کو 23 دن انتظار کرنا پڑا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی2015ء) منشیات کے سمگلر نے اپنے جسم میں چھپائی منشیات ظاہر کرنے میں 23 دن لگادئیے۔ تفصیلات کے مطابق 30 سالہ ایلن کو پولیس نے کولچیسٹر ، ایسیکس میں کرایے کی مرسیڈیز چلاتے ہوئے روکا۔اس کی تلاشی لی گئی تو آفیسر کو شک ہوا کہ اس نے اپنے جسم میں کچھ چھپایا ہوا ہے۔ایلن نے اپنا میڈیکل ٹسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔

ایلن نے پہلے پہل تو کچھ کھانے سے بھی انکار کر دیاتھا۔

(جاری ہے)

پولیس والے بھی انتظار کرنے لگے کہ ایلن کب تک برداشت کرتا ہے۔ ایلن کو سخت نگرانی میں رکھا گیا۔ایک ڈاکٹر روز اس کا معائنہ کرنے آتا مگر اس نے ڈاکٹر کی مدد لینے اور ٹوائلٹ تک میں جانے سے انکار کر دیا۔ 23 دن بعد اس کی حالت بہت خراب ہو گئی تو اس نے ہسپتال جانے پر رضامندی ظاہر کر دی، جہاں ڈاکٹر نے اس کے جسم سے اعلی درجے کی ہیروئن اور کوکین کی 44 پڑیا برآمد کرلی۔ وڈ گرین، لندن کے ایلن کو 32 ماہ کی قید کی سزا ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت سے مجرم اپنا جرم چھپانے کے لیے اپنی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu