فحش کاروبار کی مالک، ملکہ برطانیہ سے زیادہ امیر

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 16 مئی 2015 18:19

فحش  کاروبار کی مالک، ملکہ برطانیہ سے زیادہ امیر

سوہو، لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مئی۔2015ء) انڈیا روز جیمز کو 454 ملین پاؤنڈ کا ترکہ ملا ہے ۔اسے یہ ترکہ اپنے دادا کی وارثت سے ملا ہے ، جو خود کو سوہو کا بادشاہ کہا کرتا تھا۔ روز جیمز کے داداریمنڈ نے سوہو کے علاقے میں پہلا فحش کلب کھولا، اس کے بعد اس نے اپنا کاروبار پھیلانا شروع کر دیا۔ ریمنڈ سوہو کی دو تہائی سے زائد بلڈنگوں کا مالک تھا ۔

(جاری ہے)

2008 میں ریمنڈ مر گیا تو اس کی جائیداد اس کی دو پوتیوں میں تقسیم ہوئی۔ روز جیمز خاندان سے ملنے والی رقم سے وسطی لندن میں 5000 مربع فٹ کی سوہو ریو گیلری بنا رہی ہے ۔ روز جیمز کا کہنا ہے کہ اسے یہ بھی نہیں پتہ کہ سوہو کی کون سی بلڈنگ اس کی ہے اور کون اس کی نہیں ہے۔اسے بس ہر ماہ پیسے مل جاتے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ روز جیمز ملکہ برطانیہ سے 150 ملین پاؤنڈ زیادہ امیر ہے مگر اس کے باوجود وہ ٹیوب اور ٹیکسی میں سفر کرتی ہے۔ اسے ڈرائیور رکھنا پسند نہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu