چین:کسان نےمنفرد فارم قائم کرکے کاروبار کی نئی راہ بنا ڈالی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 جون 2015 20:04

چین:کسان نےمنفرد فارم قائم کرکے کاروبار کی نئی راہ بنا ڈالی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جون۔2015ء) ڈیری فارمز اور پولٹری فارمز تو آپ نے بہت دیکھے ہونگے، لیکن چین کے کسان نے منفرد فارم قائم کر کے لوگوں کو کاروبار کی نئی راہ دکھا دی۔

(جاری ہے)

دنیا میں بہت سے افراد لال بیگ کو دیکھ کر کراہیت کا اظہار کرتے ہیں ، لیکن دنیا کے بیشتر ملکوں میں اسے بہت شوق سے کھایا جاتا ہے،چین کے شہر جینان میں ایک شہری وینگ فیومنگ نے تو لال بیگ کا فارم ہاؤس بھی کھول رکھا ہے، جہاں 10 لاکھ سے زائد لال بیگ موجود ہیں۔ وینگ ان لال بیگ کو مختلف دواؤں کی کمپنیوں کو بیچ کر خوب کمائی کرتے ہیں، لال بیگ کی فارمنگ چین میں باقاعدہ ایک کاروبار بن گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu