دلہن نے بھانجی کو گولی مار کر قتل کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 جون 2015 21:46

دلہن نے بھانجی کو گولی مار کر قتل کر دیا

پینسلوینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جون۔2015ء) مغربی پینسلوینیا میں ایک خاتون نے اپنی بھانجی کو گولی مار قتل کر دیا۔اس جرم میں اسے 16 سے 32 مہینے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنی شادی کی پارٹی میں مصروف تھی۔ بیور کاؤنٹی کے جج نے 31 سالہ کرسٹینا نکول جارج ہاروین کو ، جس کا تعلق پیٹرسن ٹاؤن شپ سے ہے، غیر ارادی اقدام قتل کے جرم کا مرتکب پایا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ جارج ہاروین نے حادثاتی طور پر فیئر مونٹ، مغربی ورجینیا سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ کیٹلین فرانسس کے پیٹ میں گولی مار دی تھی۔ یہ پارٹی ایک بار کے باہر ہوئی تھی۔دونوں عورتوں میں بحث ہو رہی تھی کہ نشے میں ٹُن دولہا کا ٹرک کون چلائے گا۔ اسی دوران گولی چلنے سے بھانجی مر گئی۔وکیل کا کہنا ہے کہ دلہن گن کو ایک طرف رکھ رہی تھی کہ گولی چل گئی۔وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ جارج ہاروین نے اس سے پہلے کبھی گن نہیں چلائی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu