قاتلہ خود جیل ہے اس لیے جیل جانا نہیں چاہتی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 17 جون 2015 22:38

قاتلہ خود جیل ہے  اس لیے جیل جانا نہیں چاہتی

ایشفورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جون۔2015ء) ایک وکیل نے قتل کی مجرمہ اپنی موکلہ کی سزا یہ کہہ کر معاف کرانے کی کوشش کی کہ اس کی موکلہ بہت موٹی ہے اس لیے اسے قید کی سزا نہ دیں۔ وکیل نے کہا کہ وہ خود جیل ہے، جیل کی سزا اس کے لیے اور مشکل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایشفورڈ، کینٹ میں پچھلے سال 49 سالہ لنڈا جین نے 45 سالہ پاؤل سٹنٹن کو اپنی گاڑی کی ٹکر سے اس وقت مار دیا جب وہ سرخ اشارے پر سڑک پار کر رہا تھا۔

اب اس کا وکیل یہ کہہ کر اس کی قید کی سزا معاف کرانا چاہتا ہے کہ اس کی 190 کلو گرام وزنی موکلہ کے لیے جیل کی سزا نتہائی سخت ہے۔وکیل نے یہ بھی کہا کہ اس حادثے کی وجہ سے اس کی موکلہ کے موٹاپے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جج نارٹن نے جین کی سزا کو میڈیکل رپورٹ آنے تک 2 ہفتوں کے لیے موخر کر دیا ہے مگر ساتھ ہی خبردار بھی کیا ہے کہ جین کی لیے جیل کی سزا تو پکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu