بھارتی ریاست کیرالہ میں کوچی شہر کا ایئرپورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا

بدھ 19 اگست 2015 17:29

کیرالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بھارتی ریاست کیرالہ میں کوچی شہر کا ایئرپورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے بارہ میگا واٹ کی صلاحیت والے سولر پاور پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

پروجیکٹ کے لیے کارگو کمپلیکس کے پاس 45 ایکڑ کے رقبے پر 46 ہزار ایک سو چالیس سولر پینلز لگائے گئے ہیں۔ ان پینلز سے پچاس سے ساٹھ ہزار یونٹ بجلی روزانہ حاصل ہوگی۔ اس طرح یہ دنیا کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا جو مکمل طور پر شمسی توانائی پر کام کرے گا۔ہوائی اڈے میں سولر پاور پروجیکٹ سے آئندہ پچیس سالوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تین لاکھ میٹرک ٹن کی کمی آئے گی جو تقریباً تیس لاکھ درخت لگانے کے برابر ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu