80 سالہ بھارتی بوڑھے فضل حسین نے بھی بیوی کی یاد میں تاج محل بنوا دیا

بدھ 16 ستمبر 2015 17:29

80 سالہ بھارتی بوڑھے فضل حسین نے بھی بیوی کی یاد میں تاج محل بنوا دیا

ایک 80 سالہ بھارتی بوڑھے نے اپنے باغیچے میں تاریخی تاج محل کی طرز پر چھوٹا تاج محل بنوایا ہے۔بوڑھے کا کہنا ہے کہ لوگ اس کی بیوی کو دئیے گئے خراج تحسین کو یاد رکھیں گے۔اس چھوٹے سےتاج محل پر تقریباً پونے دوکروڑ روپے کی لاگت آئی ہے مگر پھر بھی کچھ کام باقی ہے، یہ بوڑھے کی ساری زندگی کی کمائی تھی۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں کیسر کلاں کے فضل حسن قادری نے یہ چھوٹا ساتاج محل تین سال میں مکمل کرایا ہے۔

فضل حسن نے یہ چھوٹا تاج محل اپنی مرحومہ بیوی تجمولی کی یاد میں بنوا ہے، جو شادی کے 53 سال بعد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھی۔بے اولاد ہونے کی وجہ فضل حسن نے شاہ جہاں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی ساری جمع پونچی چھوٹا تاج محل بنانے میں صرف کر دی۔

(جاری ہے)

فضل حسن کا کہنا ہے کہ چھوٹا تاج محل بنانے کے لیے اس نے اپنی زمین کا ایک ٹکرا فروخت کیا، اس کے بعد اپنی بیوی کے سونے اور چاندی کے زیورات بیچے اور ساری رقم عمارت بنانے پر صرف کر دی۔

فضل حسین نے یہ عمارت مقامی مزدور اور مستریوں سے بنوائی ہے۔ عمارت کے گرد 27 فٹ اونچے چار مینار بھی ہیں۔ فضل حسن کا تاج محل اس کی اپنی زمین پر بنایا گیا ہے۔اس کے گرد اس نے خود بھی بہت سے درخت لگائے ہیں۔ عمارت کی تعمیر کے دوران بہت سے لوگوں نے مالی طور پر فضل حسن کی مدد کرنا چاہی مگر فضل حسن نے سب کی پیشکش ٹھکرا دی۔ صوبائی حکومت نے بھی فضل حسن کو گرانٹ دینے کا عندیہ دیا مگر فضل حسن نے اسے بھی لینے سے انکار کر دیا۔

فضل حسن کا کہنا تھا کہ اس عمارت کو اپنے پیسوں سے بنواؤں گا۔ سابق پوسٹ ماسٹر فضل حسن کو تاج محل بنانے کا خیال اس وقت آیا تھا جب اس کی بیوی نے اسے کہا تھا کہ ہمیں مرنے کے بعد کون یاد رکھے گا۔ فضل حسن نے اپنے بھائی کو وصیت کی ہوئی ہے کہ اس کے مرنے کے بعد اسے، اس محل میں ، اس کی بیوی کے پاس دفن کیا جائے ۔ فضل حسن کی یہ خواہش بھی ہے کہ اس تاج محل کو اپنے مرنے سے پہلے مکمل حالت میں دیکھ لے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu