احمق چور،اپنے شکار کی شکایت لگانے پولیس کے پاس پہنچ گیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 2 اکتوبر 2015 12:29

احمق چور،اپنے شکار کی شکایت لگانے پولیس  کے پاس پہنچ گیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر2015ء) حماقت کی کوئی انتہاء نہیں ہوتی۔ ایک احمق چور پولیس کے پاس شکایت لگانے پہنچا کہ جہاں اس نے چوری کی تھی، انہوں نے اس کی فوٹیج فیس بک پر اپ لوڈ کر دی۔ پولیس اسٹیشن کا عملہ بھی سخت حیرت زدہ رہ گیا جب نکولس ایلیگریٹو اُس سٹور کے بارے میں شکایت لگانے اُن کے پاس پہنچا ، جہاں اس نے چوری کی تھی۔ اس سے پہلے 23 سالہ نکولس نے کیمبرج کے ہارڈ وئیر سٹور میں شاپنگ کے دوران کچھ سامان چرایا اور سٹور سے کھسک لیا۔

سٹور کے مالک نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے نکولس کی تصویر نکالی اور اس کے چہرے پر دو لائنوں سے کراس ڈال کر فیس بک پر پوسٹ کردی۔ فیس بک پر فوٹو پوسٹ کرنے کا واقعہ فروری کا ہے۔اس نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ مسٹر میگنٹ مین کو ہمارے سٹاف ممبر نےقیمتی مقناطیس چراتے ہوئے پکڑ لیا، ہمارے تمام سٹاف نے (لائنوں کے ساتھ) تصویر دیکھ لی ہے، تم خود جانتے ہو تم کون ہو، ہم چوروں کو سزا دلائیں گے۔

(جاری ہے)

اس پوسٹ کی زبان سے چور کی تصویر وائرل ہوگئی، جسے اس کے گھر والوں، دوستوں اور اس کے باس نے بھی، لائنوں کے باوجود ، پہچان لیا۔نکولس کے باس نے اسے کھڑے کھڑے نوکری سے نکال دیا۔ نکولس کیمبرج کے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچا تاکہ ہارڈ وئیر سٹور کے خلاف شکایت کر سکے مگر اسے فوراً ہی دھر لیا گیا۔عدالت میں اس کا جرم ثابت ہوگیا۔ اس 620 پاؤنڈ قیمت کے ساتھ ساتھ 400 پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu