دولہے نے شادی پہلے کےدن ہی دولہن کو اسپتال پہنچا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 6 نومبر 2015 15:54

دولہے نے شادی پہلے کےدن ہی دولہن کو اسپتال پہنچا دیا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 نومبر 2015 ء) :  مختلف علاقوں میں شادی کے لیے متعدد رسومات ادا جاتی ہیں. ہر علاقہ اپنی اپنی رسومات اور اپنے ثقافت و معاش کے لحاظ سے پہچابنا جاتا ہے. چین میں بھی ایک ایسی ہی عجیب روایت دیکھنے میں آتی ہے جب شادی کے موقع پر دلہنیا کو لڑکے والے ہوا میں اچھالتے ہیں اور پھر نیچے آنے پر کیچ کرلیتے ہیں لیکن  حال ہی میں ایک شادی پر منائی گئی یہ رسم مہنگی پڑ گئی  اور سوشل میڈیا پر اس شادی کی دھوم مچ گئی کیونکہ چین کے شندونگ صوبہ کے علاقے زاؤزہوانگ میں ہونے والی اس شادی میں دلہن کو دولہے والے سنبھال نہ سکے اور دلہن  نیچے گر گئی ، جس کے سبب دلہن کے سرپرچوٹیں آئیں ۔

(جاری ہے)

دلہن کو اس کے عروسی لباس میں ہی سات منٹ کے اندر ہسپتال پہنچادیاگیاجبکہ پولیس حکام نے بھی یہ یقینی بنایاکہ کم سے کم وقت میں ایمبولینس کو ہسپتال پہنچایاجائے ۔چینی روایات کے مطابق جب دلہن شادی کے مقام پر دولہے سے ملنے پہنچی تودولہے کی طرف سے شادی کی تقریب میں شریک مرد اس کا استقبال کرنے آگے آئے تاہم خاتون کو ہوامیں اچھالنے کے بعد واپس سہارادینے میں ناکام رہے جس سے دلہن سرکے بل زمین پر آگری ۔

Browse Latest Weird News in Urdu