ترکی جی 20 اجلاس کے بن بلائے شریک جو اجلاس دیکھ کر بھاگ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 18 نومبر 2015 22:02

ترکی  جی 20  اجلاس کے  بن بلائے شریک جو اجلاس دیکھ کر بھاگ گئے

اناطولیہ، ترکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2015ء) سالانہ جی 20 اجلاس کے موقع پر تقریب کے دوران تین آوارہ بلیاں اجلاس کا”جائزہ“ لینے پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ان آوارہ بلیوں نے جن مہمانوں میں اپنی جگہ بنائی اُن میں امریکی صدر بارک حسین اوبامہ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی شامل تھے۔ تقریب کے دوران ایک آوارہ بلی سٹیج پر ظاہر ہوئی اور اس کے پیچھے اس کی دو ساتھی بھی شامل ہوگئیں۔ تینوں نے مل کر کچھ دیر تک حالات کا جائزہ لیا۔ جب انہیں یقین ہوگیا کہ انہیں یہاں چھچھڑے نہیں ملنے والے تو وہ تینوں ہی وہاں سے بھاگ گئیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu