بھارت میں ہندؤ دیوتا ’رام‘ کے خلاف مقدمہ درج

منگل 2 فروری 2016 20:33

پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) بھارتی ریاست بہار کی عدالت میں ہندوؤں کے دیوتا ’رام‘ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق رام اور اس کے بھائی لکشمن کے خلاف سیتا مڑھی کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دی گئی درخواست میں ایک وکیل ٹھاکر چندن کمار سنگھ نے موقف اختیار کیا ہے کہ رام نے اپنے بھائی سے مل کر اپنی بیوی سیتا کو بغیر کسی غلطی کے گھر سے نکال کر اکیلا جنگل میں بھیج دیاتھا، یہ رام کا ایک منافقانہ حکم تھا اور کوئی بھی انسان اپنی بیوی کے ساتھ اتنا ظلم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیتا ایک وفادار بیوی تھی جس نے اچھے برے وقت میں اپنے خاوند کا حکم مانا ،اس کے باوجود رام نے اسے بن باس دیتے وقت یہ سوچنا بھی گوارانہ کیا کہ اکیلی خاتون گھنے جنگل میں کس طرح زندگی گزارے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمہ دائر کرنے کا مقصد سیتا کیلئے انصاف کا حصول ہے ، کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا نہیں

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu