بوریت دور کرنے کے لیے پولیس ہیلپ لائن پر فون کرنے والا شہری گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 فروری 2016 16:06

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2016ء) : فلوریڈا کے رہائشی ایک 28 سالہ شخص کو بوریت دور کرنے کی غرض سے پولیس ہیلپ لائن 911 پڑ فون کرنا مہنگا پر گیا۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ شخص مائیکل گلمین کو آج صبح پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی لینڈ کی پولیس نے بتایا کہ گلمین نے 911 پر 6 مرتبہ کال کی جس میں سے 5 گھنٹوں میں 5 مرتبہ کال کرنا شامل ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گلمین کی جانب سے کی گئی کچھ فون کالز میں ہٹلر اور یہودیوں سے متعلق بات کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ گلمین نے اپنی فون کالز میں وائٹ ہاؤس میں ایک ایمرجنسی بھی رپورٹ کرنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد ایک پولیس آفیسر گلمین کو فون کالز سے روکنے کے لیے اس کے گھر پہنچا، فون کالز کی وجہ طلب کرنے پر گلمین نے پولیس آفیسر کو بتایا کہ میں بوریت کا شکار تھا جس کے پیشٍ نظر911 پر موجود مرسل سے بات کر رہا تھا۔ پولیس نے گلمین کا بیان سننے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تاہم بعد میں گلمین کو رہا بھی کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu