امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بے عزتی کا نیا طریقہ نکال لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 جون 2016 03:47

امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بے عزتی کا نیا طریقہ نکال لیا

لاس اینجلس میں واقع ہالی وڈ واک آف فیم میں فرش پر ستاروں کی شکل کی 2500 ٹائلیں لگی ہیں۔لوگ ان ٹائلوں پر چلتے ہوئے ماضی اور حال کے ستاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اس واک آف فیم میں ایک ٹائل عظیم باکسر محمد علی کے نام کی بھی ہے، مگر وہ ایسی واحد ٹائل ہے، جسے فرش پر لگانے کی بجائے دیوار میں نصب کیا گیاہے۔ محمد علی کے نام کی ٹائل کو ”محمد “ نام کی وجہ سے دیوار میں لگایا گیا ہے۔


اس واک آف فیم میں ایک ٹائل ایسی بھی ہے، جس نے آج کل انتظامیہ کو حد سے زیادہ پریشان کیا ہوا ہے۔یہ پریشان کن ٹائل امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کی ہے، جو اس کے 2007 کے ایک ٹی وی شو کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔لوگوں کو اس کے نام سے اتنی نفرت ہے کہ یہاں آنے والے لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹائل کو ہر طریقے سےخراب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پر سیاہی ڈال دیتے ہیں، جوتے جھاڑتے ہیں، حد تو یہ ہے کہ لوگ نہ صرف خود بلکہ اس اپنے کتوں کو بھی اس ٹائل پر پیشاب کراتے ہیں، بہت سے لوگ اپنے کتوں سے اس ٹائل کو”گل و گلزار“ کراتے ہیں۔


مقامی افراد اور سیر کے لیے آنے والے افراد ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کی اچھی خاصی ”عزت افزائی“ کے بعد ٹائل کی تصاویر ٹوئٹر پر بھی شیئر کر رہے ہیں۔
واک آف فیم کی انتطامیہ کو ہر روز اس ٹائل کی صفائی پر اچھا خاصا وقت صرف کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu