کینیڈا کے ڈاکٹر اب مریضوں کو قتل کر سکیں گے۔ نئے قانون میں اجازت دے دی گئی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 جون 2016 06:06

کینیڈا کے ڈاکٹر اب مریضوں کو قتل کر سکیں گے۔ نئے قانون میں اجازت دے دی گئی

کینیڈا کی پارلیمنٹ نے ایک قانون پاس کیا ہے جس کے تحت قریب المرگ مریضوں کے مرنے میں معاونت کو قانونی طور پر جائز قرار دیا ہے۔ اس قانون کے پاس کرنے کے لیے بعد کینیڈا اُن چندممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں مرتے ہوئے مریضوں کی مرنے میں معاونت کو قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔
اس قانون کا اطلاق قریب المرگ مریضوں پر ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

اس قانون کے لیے مہم چلانے والوں کا کہنا تھا کہ یہ قانون ایسے مریضوں کے لیے بھی ہو جن کی صحت مخصوص امراض سےبتدریج خراب ہوتی چلی جاتی ہے۔تاہم حکومت نے اسے قریب المرگ لوگوں کے لیے مخصوص کیا ہے۔
یہ قانون کینیڈا کے ہاؤس آف کامن سے تو منظور ہوگیاہے مگر ابھی اس کی ریاست کےقائم مقام سربراہ گورنر جنرل ڈیوڈ جونسن سے منظوری باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu