امریکی ریاست جہاں کے قیدی سب سے زیادہ خوش و خرم ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 1 جولائی 2016 22:53

امریکی ریاست جہاں کے قیدی سب سے زیادہ خوش و خرم ہیں

قید ہونا اگرچہ خوشی کی بات نہیں مگر امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے قیدیوں کی جیل میں لی گئی تصویریں دیکھ کر لگتا ہے کہ جیل جاتے ہوئے ان سے زیادہ خوش و خرم قیدی کوئی نہیں ہوگا۔
ایک سروے کے مطابق جو، لاس اینجلس کی ایزمان لافرم نے کیا تھا ، نارتھ کیرولینا کے قیدیوں کی تصویروں سے سب سے زیادہ خوشی ٹپکتی ہے۔اس فرم نے 30ہزار قیدیوں کی تصویروںکا مائیکروسافٹ کوگنیٹیو سروسز(Microsoft Cognitive Services) کے ذریعے تجزیہ کیا۔

(جاری ہے)

یہ ایک ویب بیسڈ ٹول ہے جو تصویروں میں جذبات اور کیفیات شناخت کر سکتا ہے۔اس ٹول نے قیدیوں کی تصاویر خوش،غمگین اور بہت زیادہ حیرت زدگی کی کیفیات سے الگ کیں۔اس ٹول سے یہ بھی پتہ چلایا گیا کہ مختلف جرائم جیسے اغؤا یا نشے میں گاڑی چلانے کے مجرموں کی پکڑے جانے کیا کیفیات ہوتی ہیں۔
انفوگرافکس کے مطابق نارتھ کیرولینا خوش و خرم قیدیوں کی فہرست میں سب سے اوپر آتا ہے۔ اس کے بعد نیواڈیا، پھر انڈیانا، پھر مین اور پھر نیویارک کا نمبر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu