ماں کو یاد ہی نہیں کہ اس نے اپنے کتنے بچوں کو قتل کیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 19 جولائی 2016 18:33

ماں کو یاد ہی نہیں کہ اس نے اپنے کتنے بچوں کو قتل کیا

جرمنی میں نوزائیدہ بچوں کو قتل کرنے کے بدترین مقدمات میں سے ایک مقدمے میں ماں نے اپنے بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، تاہم ماں کو یہ یاد ہی نہیں کہ اس نے کتنے بچوں کو قتل کیا ہے۔
45سالہ اینڈریا جیوپنر پر الزام ہے کہ اس نے اپنے چار بچوں کو قتل کیا ہے۔ بچوں کی باقیات پچھلے سال تولیے اور پلاسٹک بیگ میں ملیں تھیں۔اینڈریا سے جب پوچھا گیا کہ اس نے اپنے 8 میں سے کتنے بچوں کو قتل کیا تو اس کا جواب تھا، شاید دو، تین یا چار۔

(جاری ہے)


ایڈریا پر تمام بچوں کے قتل کا الزام اس وجہ سے نہیں لگایا جا سکتا کیونکہ ملنے والی 8 بچوں کی باقیات میں سے 3 بہت زیادہ گل سٹرچکی تھیں اور 1 پیدائشی مردہ بچے کی تھی۔
8بچوں کی یہ باقیات والنفیل کے چھوٹے ٹاؤن باوارین میں ایڈریا کے اپارٹمنٹ سے ملیں تھی۔ایڈریا کے شوہر 55سالہ جوہان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو 2003اور 2013 کے درمیان ہونے والے بچوں کے قتل سے منع نہیں کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu