پولیس میری بیوی سے زیادتی کا اعتراف کرے ورنہ ہر سوموار اپنی ایک انگلی کاٹ لوں گا۔ روسی شخص کو انوکھا احتجاج۔

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 اگست 2016 03:04

پولیس میری بیوی سے زیادتی   کا اعتراف کرے ورنہ ہر سوموار اپنی ایک انگلی کاٹ لوں گا۔ روسی شخص کو انوکھا احتجاج۔

ایک روسی شخص کا کہنا ہے کہ پولیس افسر نے جیل کی کوٹھری میں اس کی بیوی کے ساتھ زیادتی کی ہے، پولیس افسر اس کا اعتراف کرے ورنہ وہ ہر سوموار اپنی انگلی کاٹ لے گا۔ یہ شخص اب تک اپنی دو انگلیاں کاٹ بھی چکا ہے۔
40 سالہ شخص کا کہنا ہے کہ افسران اس کوٹھری کی فوٹیج جاری کریں، اگر ایسا نہ ہوا تو وہ ہر سوموار اپنی ایک انگلی کاٹتا رہے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیپ چیک کی ہے۔

اس میں کچھ نہیں ہے۔ اس کی بیوی کے ساتھ کسی نے کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اس پر اس شخص کا کہنا ہے کہ اگر کچھ نہیں ہوا تو فوٹیج جاری کر دو، تمہاری اور میری دونوں کی مشکل دور ہو جائے گی۔
یہ بے روزگار شخص روسی علاقے چیلیابنسک اوبلاست کے شہر میگنیٹوگورسک میں رہتا ہے اور 6 ماہ اس کا مطالبہ ہے کہ پولیس جیل کی کوٹھری کی فوٹیج جاری کرے۔
اس مبینہ واقعے کی رات کو دونوں میاں بیوی کو شراب پینے اور قانون توڑنے پر گرفتار کر کے الگ الگ کوٹھریوں میں بند کیا گیا تھا۔اس نے پولیس افسران پر الزام لگایا کہ ایک نے اس کی بیوی کے ساتھ زیادتی کی اور دوسرے نے اس پر تشدد کیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس شخص کی بیوی کے ساتھ زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu