بدمعاشوں نے ذہنی معذور عورتوں کو دلہن بنانے کے لیے قتل کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 30 اگست 2016 23:52

بدمعاشوں نے ذہنی معذور عورتوں کو دلہن بنانے کے لیے قتل کر دیا

چین کی عجیب و غریب رسموں میں سے ایک مرنے والوں یا روحوں کی شادی بھی ہے۔ چین میں اگر کوئی کنوارہ مرجائے تو اس کے گھر والے اس کی شادی کسی مردہ لڑکی سے کراتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ شادی نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والے کی روح دنیا کے چکر لگاتی رہتی ہے۔ شادی کے بغیر مرنا پیچھے رہ جانے والوں کے لیے بدبختی بھی سمجھا جاتا ہے۔

ایک وجہ کے مطابق مرنے والا اگلےجہان میں تنہا نہ ہو اس لیے اس کی شادی کر دی جاتی ہے۔ چین میں ایک رسم یہ بھی ہے کہ چھوٹے بھائی کی شادی بڑے بھائی سے پہلے نہیں ہوسکتی۔ بڑا بھائی مر جائے تو اس کی مرنے کے بعد بھی شادی کر دی جاتی ہے۔کچھ خاندان باہم تعلق بڑھانے کےلیے اپنے مرنے والوں کی دفن کرنے سے پہلے شادی کر دیتے ہیں۔ چین میں لاشوں یا روحوں کی شادی غیر قانونی ہے لیکن شنسی صوبہ میں اس کا بہت زور ہے۔

(جاری ہے)


چند سالوں سے حادثات کی وجہ سے چین میں مرنے والوں میں لڑکوں تناسب لڑکیوں کئی گنا زیادہ ہے۔ ایسے میں لڑکیوں کی لاشوں کی طلب بڑھ گئی ہے،جس کی وجہ سے قبروں سے لڑکیوں کی لاشیں چرانے کا کاروبار بھی زوروں پر ہے۔ لیکن اب حالات اور زیادہ خراب ہوگئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق فروری میں ”ما“ اور ”این“ نام کے دو افراد رشتے کرانے والوں کے روپ میں ایک ذہنی معذور عورت سے ملے اور اس کا رشتہ کرانے کا وعدہ کیا۔

عورت کو ساتھ لے جاتے ہوئے انہوں نے رستے میں اسے قتل کر دیا۔اس کے بعد انہوں نے ایک تیسرے شخص یانگ کی مدد سے لاش کو ایک دوسرے صوبہ شنسی کی لولین کاؤنٹی پہنچا کر وہاں اسے 35 ہزار یوان (تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے) میں فروخت کر دیا۔
اپریل میں ان تینوں نے پھر یہی کہانی دوہرائی مگر اس بار پولیس کو ان کی کار سے لاش مل گئی۔ پولیس نے ما کو اغوا، انسانی سمگلنگ اور قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔این پر اغوا اور انسانی سمگلنگ کا مقدمہ بنا جبکہ یانگ ان کی سہولت کاری کا مقدمہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu