خوش قسمت شخص دو سال میں دوبار لاٹری جیت گیا۔ ڈھائی لاکھ ڈالر جیت لیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 30 اگست 2016 23:52

خوش قسمت شخص دو سال میں دوبار لاٹری جیت گیا۔ ڈھائی لاکھ ڈالر جیت لیے

مور ہیڈ، مینیسوٹا سے تعلق رکھنےو الے ایک شخص نے دو سال میں دوسری بار لاٹری جیت لی ہے، جس سے اس کی جیتی گئی رقم ڈھائی لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔
سٹیون جینسن کا کہنا ہے کہ پہلی بار اپریل 2015 میں اس نے لاٹری میں 56914 ڈالر جیتے ، اس سال دوسری بار اس نے 194775 ڈالر جیتے، جس سےا س کی جیتی گئی رقم ڈھائی لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)


سٹیون کا کہناہے کہ پہلی بار لاٹری جیتی تو اس نے اپنے واجبات ادا کیے، اس کی بیوی نے گاڑی خریدی اور باقی رقم ایمرجنسی کے لیے بنک میں رکھ دی۔

سٹیون کا کہنا ہے کہ اس بار جیتی گئی رقم بھی وہ سنبھال کر رکھے گا تاہم وہ اپنے لیے ایک ٹرک لازمی لے گا۔
59سالہ سٹیون ابھی تک ریل کار سے ان لوڈنگ اور ٹرکوں میں لوڈنگ کا کام کرتا ہے۔سٹیون کا کہنا ہے کہ وہ مزید دو سال تک ریٹائر ہونا نہیں چاہتا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu