منشیات کاشت کرنے کی ایسی جگہ پولیس نے پہلی بار دیکھی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 1 ستمبر 2016 23:54

منشیات کاشت کرنے کی ایسی جگہ پولیس نے پہلی بار دیکھی ہے

روکی ماؤنٹ، ورجینیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے بڑی مہارت سے زمین میں دفن ایک شپنگ کنٹینر دریافت کیا ہے، جس میں ماریجوانا کاشت کی جا رہی تھی۔
فرینکلن کاؤنٹی شیرف آفس کا کہنا ہے کہ اس کنٹینر کو ورجینا سٹیٹ پولیس، الکوحل بیوریج کنٹرول اور بیورو آف الکوحل، ٹوبیکو اینڈفائر آرمز نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران دریافت کیا۔
جس کنٹینر میں منشیات کاشت کی جا رہی تھی، وہ زمین سے 10 فٹ نیچے تھا۔

(جاری ہے)

حکام سیڑھی کی مدد سے 10 فٹ نیچے اتر کر پھر ایک 10 فٹ لمبی سرنگ میں رینگ کر 40 فٹ لمبے اور 8 فٹ چوڑے کنٹینر میں پہنچنے۔ اس کنٹینر سے حکام کو منشیات، اسلحہ اور بغیر ٹیکس ادا کی گئی شراب بھی ملی۔
شیرف آفس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم یہ پتا چلا ہے کہ جس زمین میں کنٹینر دفن تھا اوہ ایک آدمی اور عورت کی ملکیت ہے۔
شیرف آفس کے کیپٹن پاؤل کالڈول نے کہا کہ میں بہت تجربہ کار ہوں مگر میں نے کبھی اس طرح زیر زمین ایسی چیز نہیں دیکھی۔ پاؤل نے مزید کہا کہ میں نے منشیات کاشت کرنے کے دوسرے کئی طریقے دیکھے ہیں مگر یہ بالکل منفرد ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu