لاٹری میں پہلا انعام 1.44 ملین ڈالر مگر نرسنگ ہوم کے 51 ملازمین میں تقسیم ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 ستمبر 2016 20:53

لاٹری میں پہلا انعام 1.44 ملین ڈالر مگر نرسنگ ہوم کے 51 ملازمین میں تقسیم ہوگا

کروئیڈون نارتھ، آسٹریلیا۔ میلبورن کے ایک نرسنگ ہوم کے 50سے زیادہ ملازمین 1.44 ملین ڈالر کی انعامی رقم کوآپس میں تقسیم کریں گے۔میلبورن کے مضافات میں پارک لین ریزیڈنشل ایجڈ کیئر کے باورچی، صفائی کرنے والے اورمنیجر غرض کہ سب کا لاٹری کی انعامی رقم میں حصہ ہے۔

(جاری ہے)

انعامی لاٹری میں انٹری کے لیے اس نرسنگ ہوم کے ہر ملازم نے 1.5 ڈالر دیا تھا۔ ہر کسی کو اپنے ڈیڑھ ڈالر کے بدلے اب بھی28,072 ڈالر ملیں گے۔ ملازمین کے لیے اب بھی یہ اتنی رقم ہے کہ کچھ نے اس سے کار خریدنے کا پروگرام بنایا ہے، کوئی اپنے قرضے اتارے گا کسی نے چھٹیاں لے کر اسے اچھے انداز میں گزارنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔
اس سے پہلے بھی اس نرسنگ ہوم کے ملازمین گروپ کی صورت میں ٹکٹ خریدتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu