بوڑھے شخص نے بیوی سے دور رہنے اور جیل جانے کے لیے بنک لوٹ لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 ستمبر 2016 22:57

بوڑھے شخص نے بیوی سے دور رہنے  اور جیل جانے کے لیے بنک لوٹ لیا

ایک مبینہ بنک ڈکیٹ نے تفتیشی افسران کو بتایا کہ اس نے بیوی سے دور رہنے اور جیل جانے کے لیے بنک لوٹا تھا۔
لارنس جون ریپل نے بتایا کہ اس نے جمعے کو کنساس سٹی میں بنک ملازم کو ایک پرچی دی جس میں رقم حوالے کرنے کا لکھا تھا۔

(جاری ہے)

لارنس نے بنک ملازم کو یہ بھی بتایا کہ اس کے پاس گن ہے۔جب 70سالہ لارنس کو رقم دے دی گئی تو وہ لابی میں ایک گارڈ کے پاس گیا اور اسے بتایا کہ اس نے ہی بنک لوٹا ہے۔
ایف بی آئی کے عدالتی کاغذات کے مطابق اس واردات سے پہلے لارنس کی اپنی بیوی سے لڑائی بھی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu