لڑکی نے بے وفائی کا انتقام لینے کے لیے غلطی سے کسی اور کی گاڑی کو جلا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 ستمبر 2016 22:57

لڑکی نے بے وفائی کا انتقام لینے کے لیے غلطی سے کسی اور کی گاڑی کو جلا دیا

کلیئر واٹر، فلوریڈا، امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے بے وفائی کا انتقام لینے کے لیے غلطی سے سابق بوائے فرینڈ کی بجائے کسی اور کی گاڑی کو آگ لگا دی۔
19سالہ کارمین کو سفید رنگ کی ہونڈا کار کے پیٹرول ٹینک میں آگ لگانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی کار کی ڈگی کھول کر اسے آگ لگا رہی ہے۔
کار میں آگ کو دیکھ کر اس کا مالک تھامس جینگ اپنے روم میٹ کے ساتھ دوڑتا ہوا باہر آیا اور کار کو پانی سے بجھانے کی کوشش کی مگر اس طرح آگ اور بھڑک اٹھی۔
کارمین نے پولیس کو بتایا کہ وہ اسے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی کار سمجھی تاہم تھامس کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی اس لڑکی کو دیکھا تک نہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu