سیاسی تاریخ میں پہلی بار مذاق مذاق میں ہارنے کےلیے الیکشن میں حصہ لینے والا جیتنے کے بعد انتہائی پریشان

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 16 ستمبر 2016 10:56

سیاسی تاریخ میں پہلی بار مذاق مذاق   میں ہارنے کےلیے الیکشن میں حصہ لینے والا جیتنے کے بعد انتہائی پریشان

ایک میٹل بینڈ ڈارک تھرون کا ممبر مقامی الیکشن جیتنے کے بعد بہت پریشان ہے۔
فنریز ناگیل کو موسیقی کے کچھ حلقوں میں لیجنڈ بھی کہا جاتا ہے۔ اس نے مذاق مذاق میں ناروے کی مقامی کونسل کولبوٹن کے الیکشن میں حصہ لے لیا۔ وہ ریزرو لسٹ میں ہونے پر راضی تھا۔

(جاری ہے)

فنریز نے بتایا کہ میری الیکشن مہم ایک فوٹو پر مشتمل تھی جس میں میں اپنی بلی پکڑے کھڑا تھا اور لکھا تھا ”پلیز مجھے ووٹ نہ دیں“۔


حکام نے جب اس سے پوچھا کہ کیا وہ بیک اپ امیدواروں کی لسٹ میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اس نے ہاں کہہ دیا۔ اس نے سوچا کہ اس کا نام 18ویں نمبر پر ہوگا مگر اس کے باوجود وہ منتخب ہوگیا۔ اس کی بلی ، جس کا نام پی نٹ بٹر ہے، نے ووٹروں پر اچھا اثر ڈالا تھا۔ فنریز کو اب دو سال تک کونسل میں خدمات سرانجام دینا ہونگی۔

سیاسی تاریخ میں پہلی بار مذاق مذاق   میں ہارنے کےلیے الیکشن میں حصہ ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu