27سالوں سے ایک ہی نمبر لینے والی عورت کی 3لاکھ90ہزار ڈالر کی لاٹری نکل آئی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 20 ستمبر 2016 23:40

27سالوں سے ایک ہی نمبر لینے والی عورت کی 3لاکھ90ہزار ڈالر کی لاٹری نکل آئی

اڈاہو، امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک عورت 1989 سے لاٹری کا ایک ہی نمبر لے رہی ہے مگر اس کی ساری رقم واپس ہوگئی ہے۔ 27سال بعد اس کا 3لاکھ 90 ہزار ڈالر کا انعام نکل ہی آیا ہے۔
روسمیری لولینڈ کا کہنا ہے کہ وہ 1989 سے ہفتہ وار قرعہ اندازی کے لیے ایک ہی نمبر لے رہی ہے۔ 1989 میں ہی اڈاہو لاٹری کا آغاز ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس ہفتےہونے والی قرعہ اندازی میں اس کے منتخب نمبروں پر ساری زندگی کےلیے 25 ہزار ڈالر سالانہ یا 3لاکھ 90ہزار ڈالر یک مشت کا انعام نکلا۔


روسمیری کا کہنا ہے کہ جب میں نے انعامی نمبر دیکھے تو مجھے دل کا دورہ پڑتے پڑتے بچا ، مجھے لگا مجھ سے دیکھنے میں غلطی ہوئی ہے۔ میں نے اپنی بیٹی کو بلایا اور کہا میں نے کر دیا۔
روسمیری کا کہنا ہے کہ وہ انعامی رقم یک مشت لے گی اور اسے اپنے بچوں اور پوتوں کے لیے کسی بچت سکیم میں لگائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu