ساری زندگی کےلیے ہرروز 1000 ڈالر کا انعام مگر خاتون کا اپنا پیشہ چھوڑنے سے انکار

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 ستمبر 2016 23:46

ساری زندگی کےلیے ہرروز 1000 ڈالر کا انعام مگر خاتون  کا اپنا پیشہ چھوڑنے سے انکار

ٹرینٹن، نیوجرسی سے تعلق رکھنے والی ایک نرس نے لاٹری میں ساری زندگی کے لیے ہرروز 1000 ڈالر کا انعام جیتا ہے۔ انعام کی خبر سن کر اس نے اپنی ساتھی نرس کو کہا کہ اسے کہیں دل کا دورہ تو نہیں پڑا۔
ڈان جونز نے نیوجرسی لاٹری کی انتظامیہ کو بتایا کہ وہ ہمیشہ ایک ہی نمبر کھیلتی تھی۔ 8 اگست کو جب اس نے انعامی نمبر سنے تو اس نے اپنی بیٹی کو اسے دوبارہ چیک کرنے کو کہا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اس نے ساتھی نرس کو فون کر کے تیسری بار نمبر چیک کرائے۔ اس نے اپنی ساتھی نرس کو بتایا کہ اس کا دل جیسے سینے سے باہر آنے کو ہو رہا ہے، اس پر ساتھی نرس نےا سے زور زور سے سانس لینے کا مشورہ دیا۔
ساری زندگی کے لیے 1ہزار ڈالر جیتنے والی نرس دو شفٹوں میں دو ہسپتالوں میں کام کرتی ہے۔ ڈان کا کہنا ہے کہ لاٹری جیتنے کے باوجود وہ کام کرنا نہیں چھوڑے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu