چوہے کوپینٹ پہنانے پر مصری ڈاکٹر کے لیے نوبل انعام اور 10 کھرب ڈالر نقد

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 ستمبر 2016 23:47

چوہے کوپینٹ پہنانے پر مصری  ڈاکٹر  کے لیے نوبل انعام اور 10 کھرب ڈالر نقد

چوہے کو پینٹ پہنانے پر مصری ڈاکٹر کو ایل جی نوبل انعام سے نوازا گیا۔ مصری ڈاکٹر نے چوہوں کی زندگی کا جنسی مطالعہ کرتے ہوئے اُن کےلیے خصوصی پینٹ بنائی تھی۔
نوبل انعام کی نقل میں بنائے گئے ایل جی نوبل انعام کی 26 ویں سالانہ تقریب میں کاغذی جہازوں کی لڑائی کے علاوہ اور بھی بہت کچھ شامل تھا۔ایل جی نوبل انعام میں انوکھی ایجادات یا موجدوں کو شامل کیا جاتا ہے ۔


اس مقابلے میں جیتنے والے کو 10 کھرب ڈالر کے نقد انعام سے بھی نوازا گیا، یہ الگ بات ہے کہ یہ انعام مجازی طور پر زمبابوے کی بے کار کرنسی میں تھا۔
ایل جی نوبل انعام کو جیتنے والے ڈاکٹر احمد شفیق کی تحقیق کا موضوع چوہوں کے پینٹ پہننے اس اس کے اثرات پر تھا۔ انہوں نے پولیسٹر، کاٹن، اوون اور پولیسٹر کاٹن مکس کے کپڑے سے بنائی گئی پینٹو ں کے چوہوں کی جنسی زندگی پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)


2007 میں وفات پانے والے قاہرہ یونیورسٹی ، مصر کے پروفیسر کی تحقیق کے مطابق پولیسٹر یا پولیسٹر سے بننے والے کپڑے کی پینٹ پہننے والے چوہوں جنسی طور پر کمزور ہوگئے تھے۔ اس کی وجہ کپڑے کا برقی چارج بتائی جاتی ہے۔ ڈاکٹر احمد شفیق کا کہنا ہے کہ اس تجربے کے نتائج کو انسانوں پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے۔اس تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ چوہوں کی پینٹ بنانے کے لیے اس کی کمر کی پیمائش کس طریقے سے لی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu