ایٹم بم کتنی تباہی پھیلا سکتےہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 اکتوبر 2016 23:27

ایٹم بم  کتنی تباہی پھیلا سکتےہیں؟

ایٹم بم چاہے چھوٹا ہو یا بڑا جہاں پھٹ پڑے خوفناک تباہی لاتا ہے۔ اس کی تباہی کا مکمل طور پر اندازہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔ سب سے پہلے ایٹم بم نے ہیروشیما کے لوگوں کو ساتھ جو کیا اسے سوچ کر ہی جھرجھری آتی ہے۔ اس پہلے اٹیم بم کے مقابلے میں آج کے ایٹم بم ہزاروں گنا زیادہ تباہی لا سکتے ہیں۔ جدید دور میں کسی بھی ایٹم بم کی تباہی کو بیان کرنا ہوتو ہیروشیما کی تباہی کو ہی پیمائشی یونٹ کے طور پرلیا جاتا ہے۔


موجودہ دور میں سب سے تباہ کن ایٹم بم کا نام زار بمبا (Tsar Bomba) ہے۔ 50 میگا ٹن کا یہ بم ہیروشیما پر گرائے جانےو الے بم سے3,333 گنازیادہ طاقتور ہے۔
روس کے پاس 100 میگا ٹن کا زار بمبا بھی ہے جو ہیروشیما پر گرائے بم سے 6,666گنا زیادہ طاقتور ہے۔ خوش قسمتی سے 100میگا ٹن کے اس بم کا تجربہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)


50 میگا ٹن زار بم اتنا طاقتور ہے کہ اس کے پھٹنے سے بننے والا مشروم اس جہاز کو ہی تباہ کر دے گا جو اس بم کو گرائے گا۔

اس بم کا تجربہ شمالی روس میں نوایا زیملیا کے مقام پر کیا گیا تھا اور اس کے پھٹنے سے فن لینڈ اور ناروے میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔
امریکا کے پاس سب سے طاقتور ایٹم بم B83 ہے۔ اس کی تباہی سے بننے والا مشروم نما بادل اس حد سے بھی اونچا اٹھتا ہے جہاں تک تجارتی جہاز پرواز کرتے ہیں۔
ذیل کی ویڈیو میں ایٹم بم اور ان سے پھیلنے والی تباہی کو بیان کیاگیا ہے۔ اس ویڈیو میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ اگر ایٹم بم نیو یارک پر گر جائے تو کتنی تباہی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu