طوفان سے بچانے کےلیے ایک شخص گاڑی کو گھر کےاندر لے آیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 11 اکتوبر 2016 23:40

طوفان سے بچانے کےلیے ایک شخص گاڑی کو گھر کےاندر لے آیا

پورٹ سینٹ لوی، فلوریڈا۔ جنوبی فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی کو میتھیو طوفان سے بچانے کے لیے گھر کے اندر لے آیا۔
پورٹ سینٹ لوسی سے تعلق رکھنے رینڈی جلیل کا کہنا ہے کہ طوفان میں اس نے اپنی دو بی ایم ڈبلیو گاڑیاں تو گیراج میں کھڑی کر دی مگر تیسری کے لیے کافی پریشان تھا۔اپنی پسندیدہ BMW E30 M3کو طوفان سے بچانے کےلیے اس نےا سے گھر کےا ندر کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)


جلیل نے اپنے انسٹا گرام پر گاڑی کی گھر میں کھڑے ہوئے کئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔تصاویر میں گاڑی کو گھر کے اندر کاؤچ اور صوفوں کے پاس کھڑے ہوئے دکھایا گیاہے۔
جلیل کا کہنا ہے کہ طوفان نے سینٹ لوسی کو اگرچہ زیادہ نقصان نہیں پہنچایا مگر پھر بھی اپنی گاڑیوں کو بچانے کے لیے اس نے کافی کوششیں کی۔ جلیل کی گیراج میں کھڑی دو بی ایم ڈبلیو اتنی قیمتی نہیں تھیں جتنی یہ گھر کے اندر کھڑی ہونے والی تھی۔جلیل کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے آٹھ سالوں سے ای 30 کا مالک ہے۔ کچھ سالوں سے اس کی قیمت کافی بڑھ گئی ہے۔

طوفان سے بچانے کےلیے ایک شخص گاڑی کو گھر کےاندر لے آیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu