کتے کو آگ میں جلنے سے بچانے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پیر 17 اکتوبر 2016 23:31

کتے کو آگ میں جلنے سے بچانے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ایک شخص نے کھانسی کی دوا کے ساتھ ایل ایس ڈی(منشیات) لی اور اپنے ہمسائے کے کتے کو گھر میں لگی آگ سے بچانے کےلیے پہنچ گیا۔
نشے میں دھت ہاف مون، نیویارک سے تعلق رکھنے والے مائیکل اآرچرڈ کوخیالوں میں ہی ایسے لگا کہ اس کے ہمسایے کے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے اور اُن کے گھر میں کتے کو مدد کی ضرورت ہے۔ کتے کی مدد کرنے کےلیے مائیکل نے گھر کا پچھلا دروازہ توڑا اور کتے کو اٹھا کر باہر لے آیا۔

(جاری ہے)


پولیس جب موقع پر پہنچی تو 43 سالہ مائیکل گھر کے صحن میں کتے کو ہاتھ میں لیے ہیرو کے سے انداز میں کھڑا تھا۔ہمسایوں کا کہنا ہےکہ کتے کو بچانے سےپہلے مائیکل دروازوں میں گھومتا رہا۔ ہمسایوں کے مطابق مائیکل حیران ہو رہا تھا کہ کوئی دوسرا شخص اس کے ساتھ گھروالوں کی مدد کرنے کیوں نہیں آ رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مائیکل اپنی بی ایم ڈبلیو سے ہمسایے کی باڑ توڑتا ہوا اُن کےگھر پہنچا اور کتے کو ”بچا“ لیا۔پولیس نے مائیکل کو گرفتار کر کے کاؤنٹی جیل منتقل کر دیا ہے۔ اسے 15 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu