قیدیوں نے چابی چوری کی تو جیل انتظامیہ کو تالے تبدیل کرنے کے لیے 1 ملین پاؤنڈ خرچ کرنا پڑ رہے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 اکتوبر 2016 23:25

قیدیوں نے چابی چوری کی  تو جیل انتظامیہ کو تالے تبدیل کرنے کے لیے 1 ملین پاؤنڈ خرچ کرنا پڑ رہے ہیں

کافی عرصے سے ایچ ایم پی نارتھ ہمبرلینڈ جیل میں کافی ہنگامہ ہورہا ہے۔ ہنگامے کے دوران قیدیوں نےا یک گارڈ کو یرغمال بنا کر اس کی چابی چوری کر لی تھی۔ اس واقعے کے بعد پرائیویٹ کمپنی کے تحت چلائی جانے والی اس جیل کی انتظامیہ کو جیل کے تالے تبدیل کرنے کےلیے 1 ملین پاؤنڈ خرچ کرنا پڑ رہےہیں۔
اس سال کے شروع میں جب ہنگامےہوئے تو قیدیوں نےا یک محافظ کو ٹانگوں سے پکڑ کر اپنے سیل میں کھینچ لیا اور اس کی چابی چرا لی۔

(جاری ہے)


اس واقعے کی وجہ سے جیل کے سیکورٹی سسٹم کو دوبارہ جانچا جا رہا ہے۔ خیال ہے کہ جیل کے تالوں کی تبدیلی کےلیے 5سے 6 لاکھ پاؤنڈ خرچ ہونگے جبکہ 4 سے 5 لاکھ پاؤنڈ تالوں کی تبدیلی کے دوران قیدیوں کی منتقلی کی وجہ سے خرچ ہونگے۔
یہ فسادات آکلنگٹن، نارتھ ہمبر لینڈ جیل سے 36 سالہ قیدی کے فرار ہونے کے بعد شروع ہوئے۔ قیدی علاج کے دوران قریبی ہسپتال سے بھاگ گیا تھا۔ انتظامیہ نے واقعے میں ملوث دو افراد بھی ملازمت سے برخاست کر دئیے تھے۔
اس جیل میں 1348 افراد قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu