4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر جیک پاٹ جیتنے والی عورت کو جوئے خانے والوں نے صرف کھانا کھلا کر واپس بھیج دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 نومبر 2016 07:14

4 کروڑ 30 لاکھ  ڈالر  جیک پاٹ جیتنے والی عورت کو جوئے خانے والوں نے صرف کھانا کھلا کر واپس بھیج دیا

قطرینہ بروک مین کی سیلفی ،ا س کے نزدیک 43 ملین ڈالر کی ہے۔ قطرینہ نے جمیکا، کوئنز کے ایک جوئے خانے کی سلاٹ مشین میں جیک پاٹ میں 43 ملین ڈالر جیتے۔ اس نے جوا کھیلا تو سلاٹ مشین نے اسے بتایا کہ وہ 42,949,672 ڈالر جیت چکی ہے۔ یہ رقم اگر اسے مل جاتی تو امریکی تاریخ میں سلاٹ مشین سے جیتی جانے والی سب سے بڑی رقم ہوتی مگر قطرینہ کی بدقسمتی کہ یہ رقم اسے نہ ملی۔


قطرینہ کا کہنا ہے کہ جیک پاٹ جیتنے پر اس کا جسم ایک طرح سے بے حس و حرکت ہوگیا۔تاہم جب وہ اگلے دن اپنی رقم لینے آئی تو وہاں موجود سٹاف نے اس کی ساری خوشی ضائع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ سلاٹ مشین سے جتنی جانے والی رقم کی حد 6500ڈالر ہے۔ اس سے زیادہ رقم مشین کی غلطی سمجھی جائے گی۔ جوئے خانے کی مشینوں پر یہ لکھا ہوا ہے کہ مشین کی خرابی کی صورت میں رقم نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)


نیو یارک سٹیٹ گیمنگ کمیشن کا بھی یہی کہنا ہے کہ جس مشین پر قطرینہ کھیل رہی تھی وہ خراب تھی۔
جوئے خانے نے قطرینہ کو رقم تو نہیں دی مگر اعزازی طور پر کھانا ضرور کھلا دیا۔
گیمنگ کمیشن کا کہنا ہے کہ اصولی طور پر قطرینہ نے 2.25 ڈالر جیتے تھے اور اسے وہی ملنے چاہیے۔ 2.25 ڈالر مشین نے پرنٹڈ ٹکٹ پر ظاہر کیے تھے جبکہ مشین کی سکرین پر کروڑوں ڈالر ظاہر ہو رہے تھے۔
قطرینہ کے وکیل کی کوشش ہے کہ کسی طرح جوئے خانے سے 6500 ڈالر نکلوائے جائیں جو سلاٹ مشین سے جیتی جانے والی رقم کی زیادہ سے زیادہ حد ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu