صرف ایک کینڈی بار چوری ہونے پر کمپنی نے نوجوان کی گاڑی 6500 کینڈی بار سے بھر دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 نومبر 2016 23:10

صرف ایک کینڈی بار چوری ہونے پر کمپنی نے نوجوان  کی گاڑی  6500 کینڈی  بار سے بھر دی

کچھ دن پہلے ہی ہم نے آپ کو خبردی تھی (تفصیلات اس صفحے پر) کہ کس طرح کینڈی کے شوقین ایک شخص نے ہنٹر جوبنز کی گاڑی میں رکھی ہوئی کینڈی چرائی اور اپنا معافی نامہ چھوڑ گیا۔اب معلوم ہوا ہے کہ کمپنی نےہنٹر کے”نقصان“ پر اسے ایک کی بجائے 6500 کینڈی بارز دیں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق مین ہٹن، کنساس سے تعلق رکھنے والا ہنٹر جوبنز کنساس سٹیٹ یونیورسٹی سے کلاس لے کر واپس آیا تو دیکھا کہ اس کے کپ ہولڈر میں رکھی ہوئی کٹ کیٹ غائب تھی مگر اس کے ساتھ ہی ایک نوٹ تھا جس پر چور نے لکھا تھا کہ وہ کینڈی دیکھ کر صبر نہیں کر سکا اور اسے چرا لیا، جس کے لیے وہ معافی چاہتا ہے۔

ہنٹر نے اس نوٹ کو ٹوئٹر پر پوسٹ کیا جہاں سے یہ ہارشے تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ہارشے وہ کمپنی ہے جو کٹ کیٹ کینڈی بناتی ہے۔ ہارشے نے ہنٹر کا نقصان پورا کرنے کےلیے اسے 6500 کٹ کیٹ کینڈی بار بھیجی ہیں۔
ہنٹر کا کہنا ہے کہ ہارشے نے ڈی سی سے اپنا نمائندہ میرے پاس بھیجا جس نے میری کار کو کینڈیز سے بھر دیا۔ جو اصل میں 6500 کینڈیز تھیں۔ اتنی زیادہ کینڈیز ملنے کے بعد ہنٹر اپنی یونیورسٹی گیا اور اس نے سب طلباء میں کینڈیز بانٹنا شروع کر دیں۔
ہنٹر کی خواہش ہے کہ چور اس کے پاس آئے تاکہ وہ اس کا شکریہ ادا کر سکے اور اپنے ہاتھوں سے اسے کینڈی دے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu