جاپانی پولیس نے زبردستی عورتوں کے پاؤں چاٹنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 نومبر 2016 23:10

جاپانی پولیس نے زبردستی عورتوں کے پاؤں چاٹنے والے  شخص کو گرفتار کر لیا

جاپانی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے مبینہ طور پر ایک عورت کے زبردستی 30 منٹ سے زیادہ دیر تک پاؤں چاٹے تھے۔
مغربی شہر کیوٹو کی پولیس کا کہناہے کہ 56سالہ اکیرا نیشیاما نے جولائی میں ایک 20 سالہ عورت کو بہانے سے اپنی کار کی سیٹ پر یہ کہہ کر بٹھایا کہ وہ اپنی گاڑی کا بریک سسٹم چیک کرنا چاہتا ہے۔اس کے بعد اکیرا نے اس کا دائیں پاؤں قابو کیا، پاؤں سے سینڈل اتارا اور اس کے پاؤں کے تلوؤں کو چاٹنا شروع کردیا۔

مقامی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اکیرا کو جنسی زیادتی کےجرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


عورت، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے اخبار اساہی شمبون کو بتایا کہ اکیرا نے اس کی پنڈلی پکڑی ہوئی تھی، جس کے باعث وہ فوراً ہی اپنی ٹانگیں نہ چھڑاسکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں 2012 کے بعد بہت سے ایسے ہی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اخبار کے مطابق وہ شخص اپنے شکار کا پاؤں چاٹنے کے علاوہ پاؤں پر کاٹتا بھی تھا، اس کے بعد شکریہ کہہ کر انہیں جانے دیتا تھا۔
تازہ ترین واقعے میں ملوث شخص اس وجہ سے پکڑا گیا کہ عورت نے کسی طرح اپنے موبائل سے اس واقعے کو تھوڑا سا ریکارڈ کر لیا تھا، اس کے علاوہ اس نے اکیرا کی گاڑی کا نمبر بھی یاد کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu