چین میں 50ہزار افراد نے 14 شہروں میں ایک ساتھ ڈانس کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 نومبر 2016 23:11

چین میں 50ہزار افراد نے 14 شہروں میں ایک ساتھ ڈانس کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا

شنگھائی، چین۔ 50ہزر سے زیادہ افراد نے چین کے 14 شہروں میں ایک ساتھ ڈانس کر کے کئی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ افراد کے ایک ساتھ ڈانس کرنے کا نیا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)


اس عالمی ریکارڈ کو بنانے کے لیے 50085افراد شنگھائی، ژیان، زینگزہو، چونگ چن اور شینزن سمیت 14شہروں میں جمع ہوئے۔
ریکارڈ بنانے کے لیے تمام شہروں میں موجود شرکا نے ایک سا سرخ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا تاہم کچھ شہروںمیں شرکا نے بارش سے بچنے کے لیے برساتی پہنی ہوئی تھی۔
اس تقریب کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے تمام شرائط پوری کیں ہیں۔

چین میں 50ہزار افراد نے 14 شہروں میں ایک ساتھ ڈانس کر کے نیا ریکارڈ بنا ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu